Personalized
Horoscope
  • Talk To Astrologers
  • Personalized Horoscope 2025
  • Brihat Horoscope
  • Ask A Question
  • Live Astrologers

Urdu Horoscope 2019 – زائچہ

Read your Urdu horoscope 2019 now to understand how this year is going to affect you. The Zaicha that you are going to read is based on ancient principle of astrology. Prepared by erudite astrologers, this 2019 horoscope in Urdu will help you avoid potholes and will enable you to get best out of this year.

زائچہ 2019

2019 میں ستاروں کے پاس آپ کیلئے کیا ہے؟ سالانہ زائچہ 2019 پڑھ کر اپنے مستقبل کے بارے میں مزید جانیں! پیشین گوئیاں ویدک علم نجوم پر مبنی ہیں۔ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں، جیسے ملازمت، کاروبار، دولت، تعلیم اور صحت کے بارے کی گئی پیشین گوئیوں کے ذریعے جانیں۔

نوٹ: پیشین گوئیاں چاند کی علامت (Moon Sign) پر مبنی ہیں۔ اگر آپ کو اپنے چاند کی علامت کا علم نہیں ہے، تو براہ کرم یہاں جائیں : چاند کی علامت کا کیلکولیٹر (Moon Sign Calculator)۔

برج حمل کا زائچہ 2019

Hamal Horoscope 2019

میں بُرج حمل کا زائچہ اس بات کی پیشین گوئی کرتا ہے کہ سال کی شروعات توانائی اوربرج حمل کے زائچہ 2019 کے مطابق، برج حمل کی راس چکر علامت کے حامل لوگوں کی صحت غیر مستحکم رہے گی۔اس سال، آپ کو ملے جلے نتائج ملیں گے۔ چونکہ آپ اپنی صحت کے حوالے سے حساس رہیں گے، اسلئے سال کی ابتداء میں صحت سے متعلق فوائد حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ اس عرصہ وقت کے دوران، اگر آپ ہلکے پھلکے تناؤ کو نظر انداز کر دیں، تو آپ کی صحت اچھی حالت میں رہے گی۔ اس سال، آپ کے کریئر کے حوالے سے بھی ملے جلے نتائج برآمد ہوں گے۔ اپنی بہترین کاوشش کے سبب، آپ کامیاب ہوں گے۔ آپ کو نوکری میں ترقی ملنے کا امکان ہے

آپ کے کریئر کو اگلی سطح تک جانے کے حوالے سے، قسمت آپ پر مہربان ہوگی۔ سال کی ابتداء ہی سے، آپ اپنے پروجیکٹس میں سخت محنت کریں گے جس کا آ پ کو مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ معاشی صورتحال میں بے یقینی کی صورتحال کا منظر ہوگا۔ سال کی ابتداء میں، آپ کی مالی حالت بہتر ہوگی لیکن اس وقت آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ اچانک، غیر ضروری اخراجات بڑھ جائیں گے۔ اگر اسے کنٹرول نہیں کیا گیا، تو اس سے مالی مشکلات جنم لے سکتی ہیں۔

برج حمل کا زائچہ 2019 کہتا ہے کہ سال کے وسط (جون۔جولائی)میں، آپ کے کاروبار کو رفتار ملے گی جس کی وجہ سے آپ کو مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ محبت کی زندگی میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ اپنے رشتے کو خاص بنائے رکھنے کیلئے، آپ کو اپنی محبت میں شفافیت پیدا کرنی ہوگی۔

برج ثور کا زائچہ 2019

Soor Horoscope 2019

برج ثور کے زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کی صحت کی حالت کچھ کمزور رہ سکتی ہے اور اسلئے، آپ کو اس سال اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کھانے کی عادتوں پر خاص توجہ دیں۔ صحت مند غذائیں کھائیں۔ 2019 کی پیشین گوئی کے مطابق، آپ اس سال ایک سنگین مرض میں مبتلا ہوں گے۔اس سال کے اوائل میں، آپ کو اپنے کریئر سے متعلق دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کریئر میں اتار چڑھاؤ آئیں گے اور اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی

آپ سال بھر اپنے کریئر کو لیکر سنجیدہ ہوں گے اور آپ اپنے کریئر میں ندرت پیدا کرنے کیلئے سخت محنت بھی کریں گے۔ مالی معاملات معمول سے بہتر ہوں گے۔ آپ کی مالی حالت بہتر ہوگی لیکن آپ کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ اگر آپ غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول نہیں کریں گے، تو آپ کی موجودہ مالی حالت میں خلل پڑ سکتا ہے۔

ویسے، سال کے دوران آمدنی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ زائچہ 2019 کے مطابق، آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہوں گے۔ اپریل کے وسط سے مئی کے وسط تک، آپ کی مالی حالت مضبوط رہے گی اور جون میں بھی صورتحال ایسی ہی برقرار رہے گی۔

برج جوزا کا زائچہ 2019

Jauza Horoscope 2019

برج جوزا کے زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کو اس سال صحت کے فائدے حاصل ہوں گے۔ تاہم، آپ کو کبھی کبھار صحت سے متلعق مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سال کی شروعات میں، یعنی جنوری میں، آپ کو اپنی صحت کے تعلق سے محتاط رہنا ہوگا۔ اس وقت، آپ کو جلد سے متعلق مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔ آپ کے کریئر کے حوالے سے، یہ سال حسب معمول معاملات کی جانب اشارہ کر رہاہ ے۔ تاہم، اگر آپ سخت محنت کریں گے، تو یہ سال آپ کے کریئر کیلئے اچھا ہو سکتا ہے۔ آپ کو اپنے کام پر توجہ دینی ہوگی۔

اپنے کریئر میں آگے بڑھنے کیلئے، آپ کو نئے تصورات تخلیق کرنے ہوں گے۔ سنیئر افسران کے مشورے آپ کیلئےفائدہ مند ثابت ہوں گے۔زائچہ 2019 کے مطابق، اس سال، معاشی زندگی کے حوالے سے آپ کافی ترقی کریں گے۔ مالی فائدوں کا زبردست امکان ہے۔ سال کے دوران، آپ پیسے جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تاہم، اپنا کاروبار پھیلانے کیلئے، آپ کو اپنے گھر سے دور جانا پڑ سکتا ہے۔

برج سرطان کا زائچہ 2019

Sartan Horoscope 2019

برج سرطان کے زائچہ 2019 کے مطابق،مالی معاملات اور کریئر کے حوالے سے، سال2019 سرطان کی علامت والے افراد کیلئے موزوں ہے۔ تاہم، صحت کے حوالے سے محتاط رہنا ضروری ہے کیونکہ سال بھر کے دوران آپ کی صحت میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوتا رہے گا۔ اگر آپ کریئر کی بات کریں، تو کام کرنے والے پیشہ وران کو ان کے کاموں میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔ فروری سے مارچ اور نومبر سے ددسمبر تک، آپ کو نوکری اور کاروبار کے تعلق سے اچھی خبر ملے گی

اس کے ساتھ ہی، مارچ کے بعد، آپ کوئی نیا کاروبار شروع کر سکتے ہیں یا اپنے کاروبار کو پھیلا سکتے ہیں۔ اب، آئیے آپ کی معاشی زندگی کی بات کریں۔ اس سال، آپ کی مالی حالت مضبوط رہے گی کیونکہ اس پورے سال کے دوران کئی مالی فائدے کے امکانات ہیں۔ زائچہ 2019 کے مطابق، مارچ، اپریل اور مئی کے مہینے پیسے سے متعلق معاملات کیلئے زبردست رہنے کا امکان ہے۔

اس عرصہ وقت کے دوران، آمدنی میں اضافہ اور مالی فوائد آپ کی معاشی حیثیت کو مضبوط کریں اور آپ کی سماجی حیثیت میں اضافہ کریں گے۔ مالی فوائد کے علاوہ، اس سال کے دوران آپ کو پیسے کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اسلئے، فروری سے لے کر مارچ کے اوائل تک فنڈز اور بنیادی سرمایہ کاری کا اہتمام سوچ سمجھ کر اور دھیان سے کریں۔

برج اسد کا زائچہ 2019

Asad Horoscope 2019

برج اسد کے زائچہ 2019 کے مطابق،اس سال کے دوران آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ سال کے ابتدائی مہینوں میں، آپ کو سردی ہو سکتی ہے۔ آپ کو جسمانی تھکن اور توانائی میں کمی کا احساس ہو سکتا ہے۔ تاہم، فروری کے وسط سے آپ کو صحت کے فوائد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اپنے کریئر میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ کریئر کے محاذ پر، آپ کو بہتر نتائج ملیں گے لیکن آپ ان نتائج سے مطمئن نہیں ہوں گے۔

دفتر میں آپ کی جانفشانی آپ کو ایک نئی شناخت عطا کرے گی۔ آپ کو ایک نئے دفتر میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ 2019 کی شروعات میں، کریئر کے میدان میں آپ کو بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سال، معاشی زندگی میں آپ کو کچھ چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود آپ کو زبردست نرائج حاصل ہوں گے۔ آپ کی مالی حالت مضبوط رہے گی۔ جنوری کا مہینہ گزرنے کے بعد، فروری، مارچ اور اپریلل کے مہینوں میں آپ کو مالی نقصان ہو سکتا ہے

زائچہ 2019 کے مطابق، اس سال آپ کی محبت کی زندگی چنوتی سے بھری ہوگی۔ اسلئے، اس سال آپ کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ کی اپنے محبوب کے ساتھ بحث ہونے کا خدشہ ہے یا آپ کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے جس سے رومانی رشتے میں کڑواہٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ کا زائچہ 2019

Sumbla Horoscope 2019

برج سنبلہ کے زائچہ 2019 کے مطابق، اس سال کے دوران آپ کی صحت کئی اتار چڑھاؤ سے گزرے گی۔ اس کے علاوہ، آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے ملے جلے نتائج برآمد ہوں گے۔ مثال کے طور پر، صحت کے فوائد کے ساتھ، آپ کی صحت کی حالت میں گراوٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔ آپ کو اپنے کریئر میں ملے جلے نتائج ملیں گے۔ اس میدان میں کئی مواقع ہوں گے جہاں آپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے برخلاف، ایسے مختلف مواقع بھی ہوں گے جہاں آپ کو کامیابی نصیب ہوگ

سنبلہ کی علامت والے لوگ اپنے موثر ترسیلی ہنر کے ذریعے پیشہ ورانہ کامیابی حاصل کریں گے۔آپ کی معاشی زندگی پہلے سے بہتر ہوگی اور آپ کو سال کی ابتداء ہی سے اس کا احساس ہونا شروع ہو جائے گا۔ جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں، آپ کو مختلف ذرائع سے آمدنی حاصل ہوگی لیکن اس وقت، آپ کے اخراجات بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ تاہم، حالات آپ کے قابو میں رہیں گے۔ سال 2019 آپ کی محبت کی زندگی کیلئے ملے جلے نتائج لے کر آئے گا۔ اس عرصہ وقت میں، آپ کو نشیب و فراز سے گزرنا ہوگا۔ زائچہ 2019 کے مطابق، سال کا آغاز محبت کی زندگی کیلئے موزوں نہیں ہوگا۔ اس وقت، آپ کو محبت کی زندگی میں چنوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملازمت /کاروبارکے سبب، آپ کو گھر سے دور جانا پڑ سکتا ہے۔

برج میزان کا زائچہ 2019

Meezan Horoscope 2019

برج میزان کے زائچہ 2019 کے مطابق،اس سال کے دوران آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ اس سال، آپ کو نہ صرف صحت سے متعلق فوائد حاصل ہوں گے بلکہ آپ کو طویل مدت سے پریشان کرنے والی دائمی بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔ آپ کو اپنے کریئر میں بہت اچھے نتائج ملیں گے۔ مارچ کے بعد، نئے تصورات کامیاب ہونے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس وقت، آپ کو کام کے میدان میں بہتر نتائج ملیں گے۔ آپ کو شریک کاروں سے مدد حاصل ہوگی، لیکن اتنی نہیں جتنی آپ امید کرتے ہیں۔ اسلئے، پوری طرح ان پر انحصار نہ کریں۔ معاشی سیکٹر میں، آپ کو امید سے بہتر نتائج ملیں گے۔

معاشی میدان میں، قسمت آپ پر مہربان ہوگی اور آپ کو مالی حیثیت کو مضبوطی عطا کرنے کے کئی مواقع ملیں گے۔ زائچہ 2019 کے مطابق، اس سال، آپ کا کسی کے ساتھ رشتہ قائم ہوگا۔ اپنے محبوب کے ساتھ آپ کی مطابقت غیر معمولی ہوگی۔ عین ممکن ہے کہ آپ اس کے ساتھ سفر پر جائیں۔ تفریحی مقصد کیلئے بھی، آپ دونوں ساتھ ہی جائیں گے۔

تاہم، ایسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں جہاں آپ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنے گھر میں امن اور سکون کے ساتھ رہیں گے۔ سال کے وسط میں، آپ کو ایک زبردست خبر سے خوشی حاصل ہوگی۔ اس وقت، ہو سکتا ہے آپ کے گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کیا جائے۔

برج عقرب کا زائچہ 2019

Aqrab Horoscope 2019

برج عقرب کے زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کی صحت دیکھتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی جا سکتی ہے کہ آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ آپ اپنے فٹنس کے مسئلے سے نپٹ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی صحت گرتی ہے، تو احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔ اپنے مرض کا فوری طور پر علاج کرائیں۔ فروری اور مارچ کے مہینے آپ کی صحت کے حوالے سے نازک ہوں گے۔ اس کے برخلاف، آپ کے کریئر کو دیکھتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی جا سکتی ہے کہ آپ کی پیشہ ورانہ زندگی میں بہترین نتائج برآمد ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

زائچہ 2019 کہتا ہے کہ آپ اپنے کریئر میں کامیاب ہوں گے اور آپ کو اپنے کریئر کے محاذ پر کئی سنہری مواقع ملیں گے۔ آپ کو ایک اچھی کمپنی سے ملازمت کی آفر مل سکتی ہے۔ کام کیلئے بیرون ملک بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ یہ سال آپ کی معاشی زندگی کیلئے ملے جلے نتائج لائے گا۔ معاشی محاذ پر اتار چڑھاؤ کا سامنا ہوگا۔ آپ کو اخراجات اور آمدنی کے بیچ فرق دکھائی دے گا، اسلئے اپنی معاشی زندگی میں اخراجات اور آمدنی کے بیچ مناسب ایڈجسٹمنٹ کریں۔ دوسری طرف، یہ سال آپ کی محبت کیلئے کافی مناسب ہے۔ اپنے محبوب کے ساتھ رومانس کا موقع ملے گا اور آپ کے رشتے کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

برج قوس راس کا زائچہ 2019

Quas Horoscope 2019

برج قوس راس کا سالانہ زائچہ 2019 اشارہ دیتا ہے کہ سال کے پہلے مہینے میں، آپ کو صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔ آپ سفر کے دوران تھکن محسوس کریں گے۔ اس سال گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ جہاں تک کریئر کی بات ہے، اس سال ملے جلے نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سال، آپ کو اپنے کریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملیں گے۔ آپ کو سخت محنت کا نتیجہ ملے گا۔ اس وقت، آپ کو اپنی نوکری میں ترقی مل سکتی ہے یا آپ کی موجودہ تنخواہ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، مالی سیکٹر سے متعلق حالات آپ کیلئے موزوں ہوں گے۔ آپ کو مختلف ذرائع سے مالی مدد حاصل ہوگی۔ موروثی ملکیت میں اضافہ ہوگا۔

زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کا خاندان آپ کی مالی حالت کو مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔ اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں یا آپ نے کوئی فرم قائم کی ہے، تو آپ کو مالی فائدے حاصل ہوں گے۔ اس سال کے دوران، آپ اپنی زندگی کے بارے میں زیادہ سنجیدہ ہوں گے۔ پارٹنر کے ساتھ تنازعہ ہونے پر، اسے بڑھا چڑھا کر نہ بیان کریں، بلکہ بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔ خاندان کے اراکین کی صحت زبردست رہے گی۔ پارٹنرز صحت کے معمولی مسائل سے پریشان ہوں گے۔

برج جدی کا زائچہ 2019

Jadi Horoscope 2019

برج جدی کے زائچہ 2019 کے مطابق، یہ سال آپ کیلئے اچھا رہے گا۔ تاہم، آپ کو صحت کی وجہ سے کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سال کے ابتدائی تین مہینوں، یعنی جنوری، فروری اور مارچ کے دوران، آپ کی صحت اچھی حالت میں رہے گی۔ اس وقت، آپ کو توانائی محسوس ہوگی لیکن اس کے بعد اپریل سے ستمبر تک، آپ کو صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ معاشی زندگی اتار چڑھاؤ پر مشتمل ہوگی۔ اس سال کے دوران، آپ کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے، لیکن جہاں تک آمدنی کی بات ہے، اس میں اضافے کا امکان کم ہے۔ تاہم، بین الاقوامی رشتوں کے سبب مالی فائدہ کے زبردست امکان ہے۔ اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں، تو آپ کو ترقی حاصل ہو سکتی ہے یا انتظامیہ کی جانب سے تعریف و توصیف حاصل ہو سکتی ہے۔اکتوبر ماہ آپ کیلئے ڈھیر ساری اچھی خبریں لائے گا۔ آپ کے کاروبار میں ترقی ہوگی۔ آپ کو اپنی زندگی میں بہت مزہ آئے گا۔ زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کی محبت کی زندگی دلچسپ ہوگی۔ اگر آپ اپنے محبوب کو اپنا شریک حیات بنانا چاہتے ہیں، تو آپ کی یہ خواہش اس سال پوری ہو جائے گی۔

برج دَلُو کا زائچہ 2019

Dilo Horoscope 2019

برج دَلُو کے زائچہ 2019 کے مطابق، پورے سال آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ آپ صحت مند رہیں گے اور آپ کو توانائی کا احساس ہوگا۔ آپ میں ڈھیر سارا جوش، جذبہ، ولولہ اور زبردست توانائی ہوگی۔ اس سال، آپ کا کریئر عروج پر ہوگا۔ آپ کو اپنے کام کے میدان میں کامیابی حاصل ہوگی۔ آپ کے فیصلے آپ کے کریئر کو بہت زیادہ متاثر کن بنائیں گے۔ زبردست فیصلوں کے ذریعے، آپ اپنے لئے زبردست مواقع پیدا کریں گے۔ آپ کی مالی زندگی زبردست ہوگی۔

اس سال، معاشی فوائد حاصل ہونے کے زبردست امکانات ہیں۔ آپ کو پیسے ملیں گے جو آپ کی مالی حالت کو بہتر بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ سال بھر پیسے جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ مارچ کے بعد، آپ کی مالی حالت لگاتار بہتر ہوگی۔ آمدنی کے مختلف ذرائع ہوں گے اور آپ معاشی محاذ پر بھی خوش ہوں گے۔ اس سال، آپ کی محبت کی زندگی معمول سے بہتر ہوگی۔

زائچہ 2019 کے مطابق، سال کا آغاز کچھ سست ہوگا۔ مارچ تک، آپ کو اپنی محبت کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا ہوگا۔ تاہم، اس عرصہ وقت کے دوران، اپنی محبت پر پورا بھروسہ رکھیں اور اپنی محبت کا یقین نہ توڑیں

برج حوت کا زائچہ 2019

Haut Horoscope 2019

برج حوت کے زائچہ 2019 کے مطابق، اس سال کے دوران، آپ کی صحت اچھی رہے گی۔ تاہم، آپ کو اپنی صحت کے تعلق سے محتاط رہنا ہوگا۔ فٹ رہنے کیلئے، آپ کو یوگا، کسرت، جمنگ، رننگ وغیرہ کرنا ہوگا۔ اپنی یومیہ روٹین کو زیادہ صحت مند بنائیں۔

صبح جلدی اٹھیں اور رات کو صحیح وقت پر سوئیں۔ اچھی صحت کیلئے ضروری نیند پوری کریں۔ اپنے ذہن کو مستحکم رکھنے کیلئے، میڈیٹیشن کریں۔ اگر آپ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہیں، تو اس سال کے دوران آپ کا کریئر راکٹ کی رفتار سے اوپر جائے گا۔ کام کی جگہ پر، آپ کو ایک بالکل نئی شناخت حاصل ہوگی۔

آپ کا امیج سخت محنت کرنے والے، پابند اور ایماندار ورکنگ پروفیشنل کا ہے۔ زائچہ 2019 کے مطابق، آپ کو مالی چنوتیوں کا سامنا کرنا ہوگا اور اسی لئے آپ کو سال بھر مالی حالت کے تعلق سے محتاط رہنا ہوگا۔ جوکھم سے بھرے فیصلے میں آگے بڑھنے کیلئے، اس کے بارے میں غور کرنا نہ بھولیں ورنہ آپ کو مالی نقصان سہنا پڑے گا۔ اس سال، آپ کو اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار رہنا پڑے گا۔ اپنے رومانی رشتے کے حوالے سے آپ کے ذہن میں ایک خص شبہ ہو سکتا ہے۔ اس مخصوص موضوع پر، آپ کی اپنے محبوب کے ساتھ زبردست بحث ہو سکتی ہے۔

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 599/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

AstroSage TVSubscribe

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com

Reports

Live Astrologers