Personalized
Horoscope
  • Talk To Astrologers
  • Personalized Horoscope 2025
  • Brihat Horoscope
  • Ask A Question
  • Live Astrologers
Home » 2017 » Urdu Horoscope 2017 Published: October 17, 2016

2017 Urdu Horoscope Predictions (2017 زائچہ)

Get 2017 horoscope in Urdu. Everything you need to know about your upcoming year is here. It's the most unfailing Urdu horoscope for all 12 zodiac signs.

زائچہ 2017 مستقبل کی منصوبہ سازی میں آپ کی مدد کیلئے یہاں مفت دستیاب ہے۔ قدیم ویدک علم نجوم پر مبنی اس زائچے میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جس کی آپ ایک سالانہ زائچے سے امید کرتے ہیں۔ زندگی کے تمام پہلوؤں کی مختصر پیشین گوئیوں کے ساتھ، اس میں شنی ساڑھے ساتی یا ڈھائیہ کے اثرات، منفی ۔مثبت چیزیں، مفت علاج اور آپ کی ضروریات کی تمام چیزیں موجود ہیں۔

(AstroSage Moon Sign Calculator)ایسٹروسیج چاند کی بنیاد پر برج

بُرج حمل (Hamal)

Aries Urdu Horoscope 2017

آسمان میں موجود ستاروں نے اس سال آپ کیلئے ایک خاص منصوبہ بنایا ہے۔ یہ آپ کی توانائی اور جوش ہے جس میں ابتداء میں بہت تیزی سے اضافہ ہوگا۔ حیرت انگیز طور پر، آپ خود کو مذہبی سرگرمیوں مںی کافی دلچسپی لیتے ہوئے پائیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ کچھ طویل مدتی منصوبہ بندی بھی کریں گے۔ لیکن، آپ کو اپنے اخراجات پر کنٹرول کرناہوگا۔ اگر ہم آپ کے خاندان کی بات کریں، تو بچوں کو صحت سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ اس وقت کے دوران، آپ کے تمام نامکمل کام بحال ہو جائیں گے اور آپ انہیں اپنے کسی دوست کی مدد سے مکمل کریں گے۔ زائچہ 2017 کے مطابق، پہلے کی گئی سخت محنت اب رنگ دکھائے گی، اور جون کے بعد، آپ کی کامیابی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ تاہم، آپ کو اپنے عزیزوں سے کسی قسم کی بحت سے گریز کرنا ہوگا۔ غصہ نہ ہوں، ورنہ یہ سب کچھ تباہ کر دے گا۔ اگر ہم آپ کے مالی معاملات کی بات کریں، تو بچوں کو کچھ فوری سرمایہ کاریوں کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ سال کے اختتام تک، آپ کی ساکھ بہتر ہوگی اور آپ کو آمدنی کے مزید وسائل حاصل ہونگے۔ اگر آپ ایک بزنس مین ہیں، تو آپ کو اپنا کاروبار بہتر بنانے کے مواقع نصیب ہونگے۔ لیکن، ہو سکتا ہے آپ اپنی آسائشی سرگرمیوں پر خرچ کریں۔

یہ اس بات کی پیشین گوئی کرتی ہے کہ آپ اپنی کڑی محنت سے دولت کمائیں گے۔ کئی چیزوں کو بہتر بنانے میں والدین بھی آپ کی مدد کریں گے۔ کام کے نئے منصوبے بنیں گے، جو آپ کو کامیاب بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، اس کے بھی امکانات ہیں کہ آپ مذہبی زیارت پر روانہ ہوں۔ اپنی ہمت و شجاعت کو بااختیار بنانے سے آپ کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کےعلاوہ، آپ کو اپنی قسمت کو بہتر بنانے کے کئی مواقع ملیں گے۔ اگر آپ اپنی محبت کی زندگی میں کچھ توازن قائم کر سکیں تو بہتر ہوگا۔ اپنی معشوقہ کو کچھ وقت دیں اور ان کے ساتھ باہر جانے کا منصوبہ بنائیں۔ جہاں تک دولت کا معاملہ ہے، آپ کو واقعی الرٹ رہنا ہوگا۔

علاج: ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

درجہ بندی: 4/5

برج الثور (Soor)

Taurus Urdu Horoscope 2017

سیاروں کی حکمت عملی اس سال اعلی حکام اور خواتین کے تعاون کی جانب واضح اشارہ کرتی ہے۔ پیسہ ہمیشہ کی طرح بہتا رہے گا، اور آپ تفریح اور زندگی کے آرام و آسائش پر زیادہ خرچ کریں گے۔ تاہم، ایسے حالت بنیں گے جن سے آپ کو مالی فائدے حاصل ہونگے۔ لیکن، آپ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔ وہ چیزیں جو آپ کی مرضی کے مطابق نہیں ہو رہی تھیں، اس سال کے وسط تک ٹھیک ہو جائیں گی۔ ان تمام چیزوں کے ساتھ، آپ کی ہمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پیشین گوئی کے مطابق، آپ کو آمدنی کے نئے وسائل حاصل ہونگے۔ سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقم سے ہمیشہ کی طرح فائدہ ہوگا۔ اسٹاک مارکیٹ یا پراپرٹی میں کی گئی سرمایہ کاریاں بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول سے بچت ہونے کے علاوہ آپ کو فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے۔ ان تمام چیزوں کے علاوہ، آپ کو اپنے والد اور سرپرستوں سے عزت و تعاون حاصل ہوگا۔

آپ کے خاندان کے تمام ممبران آپ کا تعاون کریں گے۔ بچے آپ کو زندگی میں مسرت عطا کریں گے۔ اپنی شریک حیات کے ساتھ مطابقت میں رہنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ، اپنی روحانی ساتھی کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ تاہم، یہ مشکل وقت کافی چھوٹا ہوگا اور آپ کی روحانی ساتھی جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں، تو عین ممکن ہے کہ آپ کو ایک نئی محبت مل جائے۔ اگر آپ پہلے ہی کسی رشتے سے منسلک ہیں، تو یہ مزید مضبوط ہوگا۔ اس سال کے آخر تک، مالی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ آمدنی کے نئے وسائل مل سکتے ہیں۔ آپ کو سرمایہ کاری کی گئی رقم سے فائدہ ہوگا۔ غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول سے بچت ہونے کے علاوہ آپ کو فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو اپنے والد اور سرپرستوں سے بھی مالی فائدہ حاصل ہوگا۔ آپ کو صحت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، غلط طرزِ زندگی سے آپ کو گیس، بد ہضمی وغیرہ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ ان سے سنجیدگی سے نہیں نپٹیں گے، تو ہو سکتا ہےبعد میں اس کے سبب سنگین امراض لاحق ہو جائیں۔ اس سال اپنے کھانے کی عادتوں پر کنٹرول رکھنے کی کوشش کریں۔ موسم میں تبدیلی سے وابستہ مسائل آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو ان کے تعلق سے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

علاج: سفید کپڑے، سفید پرفیوم، سفید رنگ کی اچھی مہکنے والی چیزیں وغیرہ جیسی سفید چیزیں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

درجہ بندی: 3.5/5

بُرج جوزا (Jauza)

Gemini Urdu Horoscope 2017

سال کی شروعات میں، خاندانی زندگی معمول کے مطابق ہوگی، البتہ مالی معاملات کچھ حد تک اوپر نیچے ہونگے۔ تاہم، آپ کسی نئی چیز کی شروعات میں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن، سال کے وسط میں، آپ کو راست باز افراد سے ملاقات کا موقع نصیب ہوگا۔ آپ نے جن کاموں کی منصوبہ بندی کی تھی، وہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔آپ اپنے کام کے معیار سے حیران رہ جائیں گے اور آپ کے مخالفین آپ کی پیٹھ پیچھے تعریف کریں گے۔ تاہم، ملکیت سے متعلق کچھ مسائل متوقع ہیں۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ اپنی کامیابی کے راز کا اشتراک نہ کریں۔ پیشین گوئیاں اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ آپ اپنے کاموں کی کامیابی سے خوش اور پرجوش رہیں گے۔ اگر ہم کاروباری افراد کی بات کریں، تو ان کی پریشانیاں امید میں تبدیل ہو جائیں گی۔ اسلئے، ہمت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ اگر آپ کے خلاف کوئی مقدمہ ہوا، تو اس بار آپ اس کی گرفت سے آزاد ہو جائیں گے۔نئے اچھے کاموں کے منصوبے ہونگے۔ آپ میں خدا، سرپرست اور اسکالروں کے تئیں عقیدت بیدار ہوگی اور آپ کے راستے کی تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ بہتر ہے کہ آپ لاٹری اور جوئے سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو اپنا منافع اور ملکیت کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ یہ وہی وقت ہو جب آپ کو کوئی بڑی چیز مل جائے۔ آپ کا کھویا ہوا اعتمادبحال ہوگا اور آپ کو کاروبار میں سرمایہ کاریوں سے فائدہ ہوگا۔

ایسا لگتا ہے کہ سال کے آخر تک تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ آپ کو آمدنی کے کچھ نئے وسائل حاصل ہونگے۔ اگر آپ اس سال کوئی مہنگی چیز نقدی دے کر خریدیں گے، تو یہ آپ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ لیکن، یہ سال کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے سمجھداری کا متقاضی ہے۔ اگر آپ شیئر مارکیٹ سے وابستہ ہیں، تو منافعے کے اچھے مواقع پیدا ہونگے۔ پیشین گوئی کے مطابق، آپ نئی گاڑی یا پراپرٹی میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔ چونکہ روپیہ بہتا رہے گا، اسلئے آپ زیادہ پریشان نہیں ہونگے۔ اگر آپ اپنی محبت کی زندگی میں ہوشیار رہیں گے، تو بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ، بلا وجہ اپنے پارٹنر پر شک کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ ایک طالبعلم ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو تھوڑی سخت محنت کرنی پڑے۔ دفتر میں، ہو سکتا ہے آپ پر کام کا بوجھ بڑھ جائے، جس کے نتیجے میں بالآخر آپ دباؤ محسوس کریں۔ ایسی حالت میں، آپ کو صبر سے کام لینا چاہئے۔ سال کے دوسرے نصف میں، آپ کے تمام مسائل معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کی کڑی محنت کیلئے آپ کی تکریم اور تعریف کی جائے گی۔ آپ کے رویے مںی ذرا سی تبدیلی، آپ کے منافعے میں اضافہ کرے گی۔

علاج: باغبانی اور نئے پودے لگانے کیلئے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کریں۔ آپ اس میں جتنا زیادہ وقت صرف کریں گے، آپ کیلئے اُتنا ہی بہتر ہوگا۔

درجہ بندی: 4/5

بُرج سرطان (Sartan)

Cancer Urdu Horoscope 2017

اس سال اپریل تک آپ کو کچھ پریشانیاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ملازمت پیشہ مقامی لوگوں کو اپنے جونیئرز کے ساتھ اپنے رشتے کو مثبت طریقے سے متوازن کرنا چاہئے۔ آپ کے خاندان کے ممبران آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں دیں گے اور آپ کے عزیز آپ کو خاطر خواہ تعاون دیں گے۔ آپ اپنے خاندان کے ممبران کے ساتھ کچھ اچھے پُرمسرت لمحے گزار سکیں گے۔ اگر آپ سمجھداری سے سرمایہ کاری کریں، تو پیسے کمانے کے کچھ اچھے مواقع ملیں گے۔ یہ سال کاروبار کیلئے بھی اچھا ہے۔ یہ آپ کو خطرناکا کاروباروں میں رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کرنے کی صلاح دیتا ہے۔ کسی کے ساتھ پیسے کا تبادلہ کرتے وقت احتیاط برتنا آپ کیلئے اچھا ہوگا۔ جوش میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ان تمام باتوں کے علاوہ، آپ کو گھر پر متبرک ایونٹس میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع نصیب ہوگا اور خاندانی مسائل حل ہونگے۔

آپ کچھ ایسے کاموں کی منصوبہ بندی کریں گے جو جس سے آپ کو کافی کامیابی مل سکتی ہے۔ جوئے، لاٹری وغیرہ جیسی خراب سرگرمیوں سے دور رہیں، ورنہ آپ کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ستمبر کے بعد قسمت ہر جگہ آپ کا پیچھا کرے گی۔ اگر آپ سیاست میں ہیں، تو آپ کی شہرت ہر طرف ہوگی۔ ایک نئی دوستی آپ کو خوشی بخشے گی۔ اکتوبر سے نومبر کے درمیان ہر کام میں احتیاط برتیں، ورنہ آپ کچھ اچھے مواقع گنوا بیٹھیں گے۔ کئی نئے رشتے قائم ہونگے اور ایک اچھی خبر آپ کو راحت دے گی۔ ویدک علم نجوم 2017 زائچے کے مطابق، آپ کو آمدنی کے نئے وسائل میسر ہونگے۔ اس کے علاوہ، نئی چیزوں میں آپ کی دلچسپی پیدا ہوگی۔ لمبے سفر پر جانے سے گریز کریں۔ اگر ہم آپ کی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کریں، تو رشتے مضبوط ہونگے اور آپ کی محبت میں گرفتار شخص آپ کی زبردست مدد کرے گا۔ آپ کے کام میں ترقی کا امکان ہے۔ اٹکے ہوئے پیسے ملنے سے آپ کو تناؤ سے راحت ملے گی۔ خاندان میں امن اور بھائی چارہ بنا رہے گا۔ ملازمت تلاش کرنے والے نوجوانوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، جو لوگ اپنی ملازمت تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں، انہیں نئے مواقع میسر ہونگے۔

علاج: جمعہ کے دنوں کو، ایسی چھوٹی لڑکیوں کو کھانا دیں جو مالی اعتبار سے کم مستحکم خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

درجہ بندی: 3/5

برج الأسد (Asad)

Leo Urdu Horoscope 2017

آپ کو زیادہ مالی چیلینجوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اپنی صحت کے تعلق سے الرٹ رہیں۔ سال کے دوسرے حصے میں، آپ کی قسمت مزید مضبوط ہوگی۔ آپ نے جس قدر کڑی محنت کی ہے، اس کے تناسب میں کہیں زیادہ کمائیں گے۔ کاروباری مالکان کو اس سال کافی اچھا منافع ملے گا۔ پراپرٹی کے معاملوں سے وابستہ لوگوں کو اپنے اطراف جاری سرگرمیوں سے آگاہ رہنا ہوگا۔ اس سال شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا اچھا ہوگا۔ اس سے غیر متوقع فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اس کیلئے آپ کو سال کے وسط تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر ہم آپ کے بچوں کے بارے میں بات کریں، تو انہیں صحت سے متعلق کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اپنی محبت کی زندگی میں ایک اچھا توازن قائم کریں۔ اپنی شریک حیات کے احساسات کا احترام کریں۔ اگر ہم طالبعلموں کی بات کریں، تو یہ سال ان کیلئے زبردست ہوگا اور یہ وقت تعلیم، بینکنگ اور مینیجمنٹ کیلئے اچھا ہوگا۔ ہر چند کہ آپ نے بہت کم سخت محنت کی ہوگی، لیکن آپ کو اس کا مکمل نتیجہ حاصل ہوگا۔ اساتذہ آپ سے خوش ہونگے اور آپ کو تعلیم میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ملازمت پیشہ افراد کیلئے بھی یہ سال اچھا ہے۔ آپ چاہے جس فیلڈ میں بھی کام کیوں نہ کر رہے ہوں، وہ تعاون، تعریفیں اور مسرت حاصل ہوگی جس کا لمبے وقت سے انتظار تھا۔

آپ جس کام کی بھی شروعات کریں گے، وہ صحیح وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ چونکہ ایک متبرک چیز کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، اسلئے آپ کی ساری الجھنیں ختم ہو جائیں گی۔ آپ کی ملازمت کے علاوہ، کئی دیگر وسائل بھی آپ کیلئے منافع بخش ہونگے۔ ملازمت تلاش کرنے والے نوجوانوں کو اچھی آفرز ملیں گی۔ اس کے ساتھ ہی، آپ کو مارکیٹ کی اپنی شاندار ہنر مندیوں کی مدد سے اپنے کاروبار مںی زیادہ منافع حاصل ہوگا۔ چونکہ آپ کے وہ کام وقت پر پورے ہونگےجن کا آپ نے منصوبہ بنایا تھا، اسلئے آپ کوخوشی ہوگی۔ بُرج اسد کیلئے زائچہ 2017 کے مطابق، کام بھی بڑھے گا۔ حریفوں سے محتاط رہیں اور ان کے ساتھ عقلمندی سے نپٹیں۔ ایک قابل اعتبار شخص آپ کو دھوکا دے سکتا ہے۔ لمبا سفر آپ کو فیض پہنچا سکتا ہے۔ خواتین کیلئے بھی، یہ سال کامیابی دے گا۔ چونکہ وقت اچھا ہے، اسلئے اس کا بہترین استعمال کریں۔

علاج: اپنی طرزِ زندگی کو بہتر بنائیں اور تامسِک غذاؤں سے گریز کریں۔ آیوروید میں یہ غذا کا وہ زمرہ ہے جس میں پرانی، خشک اور باسی کھانے شامل ہوتے ہیں۔ کئی پریزروڈ اور پروسیس کردہ غذائیں بھی اس زمرے میں آتی ہیں۔

درجہ بندی: 3.5/5

برج العذراءہ (Sumbla)

Virgo Urdu Horoscope 2017

سال کی شروعات کے دوران مالی اعتبار سے الرٹ رہیں۔ بزنس پارٹنر شپ میں داخل ہونے سے پہلے سوچنے کیلئے خاطر خواہ وقت لیں۔ اگر آپ اپنی رقم کسی اور جگہ لگانا چاہتے ہیں، تو اس کیلئے یہ وقت اچھا نہیں محسوس ہو تا۔پیسے کے معاملوں میں الرٹ رہیں۔ طالبعلموں کو تعلیم میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ملازمت تلاش کرنے والوں اور اپنا کریئر شروع کرنے والوں کو کافی مواقع ملیں گے۔ میڈیا یا فنکاری میدان سے وابستہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ملازمت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ باس اور سنیئرز آپ کا تعاون کریں گے۔ سال کے آخر میں ترقی مل سکتی ہے۔ خاندان کے محاذ پر آپ کو کچھ تناؤ ہو سکتا ہے۔ اپنی شریک حیات کیلئے کچھ وقت نکالیں اور باہم تبادلہ خیال کی مدد سے تمام معاملات سلجھائیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ کسی نئے رشتے پر فوراً بھروسہ نہ کریں۔ حریفین آپ کے تعاون سے فیض یاب ہونگے۔ متبرک اور مذہبی کاموں میں آپ کی دلچسپی بڑھتی جائے گی۔ معاشرے، خاندان اور کاروباروں میں آپ کی ہنر مندی کی تعریف ہوگی۔

اگر ہم عاشقوں کی بات کریں، تو یہ وقت ان کیلئے بھی مثبت ہے۔ تاہم، کچھ مقامی لوگوں کے رشتوں میں ان کے پارٹنروں کے شبہے کی فطرت کے سبب بگڑ سکتے ہیں اور وہ ساتھ میں کم وقت گزار سکتے ہیں۔ تاہم، اس حالت پر قانو پایا جا سکتا ہے۔ شک کے سبب کسی بحث کے آغاز سے پہلے اسے حل کرنے کے بارے میں اچھی طرح سوچ لیں۔ اس سال آپ کیلئے کئی سفر کی منصوبہ بندی ہے۔ آپ کو سفر کے ان مواقع سے بھی فائدہ پہنچے گا۔ حالت تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی صحت کے تعلق سے غافل نہ رہیں۔ ساتوِک خوراک اور باقاعدہ یوگا آپ کو تمام مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ سال کے اختتام پر آپ کی صحت بہتر ہونا شروع ہو سکتی ہے اور آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

علاج: مالی اعتبار سے کمزور بچوں کو کتابیں اور تعلیمی مواد کی پیشکش کریں۔

درجہ بندی: 2.5/5

بُرج میزان (Meezan)

Libra Urdu Horoscope 2017

پیسے سے ہر چیز نہیں خریدی جا سکتی، اس کے باوجود، اس سے کئی چیزیں خریدی جا سکتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا یہ سال اچھا رہے گا کیونکہ آپ کے مالی حالات اچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کےساتھ ہی، آپ کو وراثت میں بھی دولت حاصل ہوگی۔ اگر آپ کسی نئی چیز میں سرمایہ کاری کریں گے، تو یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ سال کے آخر میں کوئی بڑی سرمایہ کاری نہ کریں۔ اگر آپ کو سرمایہ کاری کرنا ہی ہے، تو کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔ ورنہ، آپ کو متوقع فائدے نہیں ملیں گے۔ پیسے کے تبادلے کے معاملے میں جلد بازی نہ کریں۔ دوستوں اور قابل بھروسہ لوگوں سے دھوکہ ملنے کے خدشات موجود ہیں۔ پراپرٹی میں سرمایہ کاری میں بزرگوں کے مشورے سے مدد مل سکتی ہے۔ پیشین گوئی بتلاتی ہے کہ آپ کو غیر ضروری خرچ اور قرضہ جات سے بچنا چاہئے۔ خاندان کے کسی ممبر کی صحت آپ کو تناؤ میں مبتلا کر سکتی ہے۔ آپ سے نفرت کرنے والے لوگ آپ کو منفی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے سبب آپ کو مشکل پیش آ سکتی ہے۔ کاروبار میں کوئی بڑی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، اچھی طرح سوچ لیں۔ بہتر ہے کہ آپ جوئے اور لاٹری میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ ازدواجی زندگی میں امن اور شانتی بنائے رکھیں۔ آپ کو سفر سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

ملازمت پیشہ افراد کیلئے یہ سال عام سا ہوگا۔ اگر آپ کو اس دوران کوئی فائدہ نہیں ملتا، تو آپ کو نقصان بھی نہیں ہوگا۔ یقیناً، آپ کو اس سال ڈھیر ساری خوشیاں ملیں گی۔ آپ کے باس اور ساتھ کام کرنے والے آپ کا بھر پور تعاون کریں گے۔ ملازمت تلاش کرنے والوں کو خاص طور پر کامیابی ملے گی۔ اس کے علاوہ، ترقی اور تنخواہ میں اضافہ کے بھی اچھے امکانات ہیں۔ طالبعلموں کیلئے یہ سال اوسط رہے گا۔ امتحانات میں کامیابی پوری طرح آپ کی سخت محنت پر منحصر ہوگی۔ محبت کے رشتوں میں کامیابی کی شرح کافی کم ہے۔ علم نجوم زائچہ 2017 کی تجویز ہے کہ آپ کو اپنی معشوقہ سے گفگتو کرتے وقت اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہئے۔ آپ کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ بہتر منطق اور صحت مند مباحثے کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ غیر شادی شدہ لوگوں کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن صحیح وقت پر اچھے رشتے ضرور آئیں گے۔

علاج: ضرورت مندوں کی جس قدر مدد ہو سکے، اتنی مدد کریں۔

درجہ بندی: 3.5/5

برج العقرب (Aqrab)

Scorpio Urdu Horoscope 2017

آپ کو اس سال آمدنی کا نیا ذریعہ نصیب ہوگا۔ پیسے سے جڑے معاملات میں اس قدر سستی نہ دکھائیں، اس بات کے امکانات ہیں کہ آپ آمدنی سے زیادہ خرچ کر بیٹھیں۔ متبرک چیزوں میں آپ کی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ آپ کو ایک دوست سے مالی مدد مل سکتی ہے۔ اس سال آپ کی صحت اچھی رہے گی اور آپ کی ہمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اگر آپ کی ازدواجی زندگی میں کوئی مسئلے ہوئے بھی، تو وہ ختم ہو جائیں گے۔ پیشین گوئی کے مطابق، آپ کے فیصلے آپ کیلئے سود مند ہونگے۔آپ کافی سماجی زندگی بسر کریں گے۔ بچوں کی کامیابی آپ کو خوشیاں دے گی۔ دفتر میں، آپ کو خصوصی کامیابی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، ایک سنیئر افسر آپ کی مدد کرے گا۔ ان طالبعلموں کیلئے وقت سازگار ہے جو کوئی نیا کورس کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس سال آپ کی خاندانی زندگی زبردست ہوگی۔ آپ کو اپنے بھائی بہنوں سے بھی مدد ملے گی۔ آپ کی زندگی میں نئے دوست شامل ہونگے۔

تاجروں کو آمدنی کا نیا ذریعہ حاصل ہوگا۔ انہیں چھوٹے کاروبار وں سے بھی منافع حاصل ہوگا۔ بیرون ملک سفر کا امکان کم ہے۔ لیکن، آپ کام کے سلسلے میں چھوٹے دورے کرتے رہیں گے۔ اگر سال کی شروعات میں، آپ کو محبت کے رشتے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو پریشان نہ ہوں۔ ستارے پیشین گوئی کرتے ہیں کہ آپ کی محبت کی زندگی میں کوئی مشکل نہیں ہے، ہر چیز آپ کی مرضی کے مطابق ہوگی۔ اگر رشتوں میں کوئی غلط فہمی ہے، تو اسے جلد حل کرنا آپ کیلئے سود مند ہوگا۔ اپنی کھانے پینے کی عادتوں پر خاص توجہ دیں، یہ آپ کی صحت کیلئے اہم ہے۔ آپ کو اپنی طرزِ زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ دل اور پیٹ سے وابستہ کچھ مسائل آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ پریشانیاں بہت کم وقت کیلئے ہونگی۔

علاج: منگل اور سنیچر کے روز ضرورت مندوں کو کھانے کی پیشکش کریں۔

درجہ بندی: 3/5

بُرج قوس (Quas)

Sagittarius Urdu Horoscope 2017

یہ سال تاجروں کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔ لیکن، سال کے آخری دنوں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے آپ کو الرٹ رہنا ہوگا۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے، اچھے اور برے نتائج کے بارے میں اچھی طرح سوچ لیں۔ سال کے پہلے نصف میں، آپ کو چند مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن، سال کے آخر تک مسائل حل ہو جائیں گے۔ پیسے کا تبادلہ کرتے وقت الرٹ رہیں۔ اگر ہم طالبعلموں کی بات کریں، تو یہ سال ان کیلئے انتہائی طاقتور ثابت ہوگا۔ زائچے کے مطابق، پُراسرار اور نفسیاتی علوم میں دلچسپی رکھنے والے طالبعلموں کیلئے یہ کافی مثبت ہوگا۔ امتحانات میں کامیاب ہونے کے زبردست امکانات ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد کیلئے یہ سال واقعی بہت اچھا ہے۔ ترقی کے امکانات زیادہ ہیں۔ آپ کا باس آپ کا معترف ہوگا اور آپ کی آمدنی بھی بڑھےگی۔ آپ کے کریئر پر اچھی کارکردگی کے اثرات نمایاں ہیں۔ اگر آپ اپنے سنیئرز کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے، تو چیزیں یقیناً بہت اچھی ہونگی۔ اگر آپ سفر کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو یہ سال بہت ہی اچھا ہے۔ آپ کے حج یا عمرہ کرنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔

آپ اس دوران اپنے خاندان کے ساتھ بہت اچھے لمحات گزاریں گے۔ والدین کے ساتھ رشتے اچھے ہونگے۔ سرکاری شعبے سے منافعے کی امید ہے، جس سے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ محبت کے معاملات کیلئے یہ سال اوسط ہے۔ ہر چیز معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ اپنے رشتے کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔ اگست کے بعد، آپ کی زندگی سے رومانس کچھ کم ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی محبت کے تئیں الرٹ رہیں گے۔ فاسٹ فوڈ بھی آپ کیلئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ پیٹ سے متعلق کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسلئے، اپنے کھانے پینے پر توجہ دیں۔ تاہم، اس سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت پر اثر نہیں پڑے گا۔

علاج: جمعرات کو، سماجی و معاشی اعتبار سے مجبور بچوں میں ایک پیلے رنگ کی مٹھائی تقسیم کریں۔

درجہ بندی: 2.5/5

بُرج جدی (Jadi)

Capricorn Urdu Horoscope 2017

مالی اعتبار سے، یہ سال آپ کیلئے اوسط رہے گا۔ آپ کو اضافی اخراجات پر کنٹرول رکھنا چاہئے۔ یاد رکھیں کہ آج کی بچت آنے والے دنوں میں مددگار ہوگی۔ پیسے کے تبادلے سے وابستہ معاملات میں کافی الرٹ رہیں، چاہے اس لین دین میں آپ کے قریبی رشتے دار اور دوست ہی کیوں نہ شامل ہوں۔ یہ سال تاجروں کیلئے کامیاب ثابت ہوگا۔ وراثت کی ملکیت یا لاٹری کے توسط سے فوری مالی فائدے کے اچھے امکانات ہیں۔ 2017 میں بُرج جدی کی پیشین گوئیاں بتلاتی ہیں کہ یہ سال طالبعلموں کیلئے خاص ہوگا۔ مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طالبعلموں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ ملازمت پیشہ افراد کو کئی مواقع ملیں گے۔ ترقی اور اچھی ملازمت کے ساتھ، آپ کو مکمل عزت و احترام ملنے کے بھی امکانات ہیں۔ نئی ملازمت تلاش کرنے والوں کو کچھ وقت انتظار کرنا چاہئے۔ سال کے آخر تک تعلیم کی رکاوٹ کم ہو جائے گی اور قسمت آپ پر مہربان ہوگی۔ آپ اعلی تعلیم کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ اس سال خاندانی حالت اچھی ہوگی۔ والدین کے ساتھ رشتے اچھے رہیں گے۔

آپ حج یا عمرہ پر جا سکتے ہیں۔ دوست آپ کی مدد کیلئے ممنون ہونگے اور افسران کا شعبہ بھی آپ کے کام سے متاثر ہوگا۔ محبت کے معاملات کیلئے یہ سال اوسط معلوم ہوتا ہے۔ وہ لوگ، جو پہلے ہی محبت کے رشتے کے پابند ہیں، ان کیلئے یہ سال اچھا ہے۔ محبت کے نئے رشتوں کیلئے یہ سال اچھا نہیں ہے۔ اپنے دل کی بات کسی سے کہہ ضرور دیں، لیکن اس پر دباؤ نہ ڈالیں۔ کیا پتہ، وقت کے ساتھ، وہ شخص ’’ہاں‘‘ کہہ دے۔ بہتر ہوگا آپ اپنی صحت کے تعلق سے الرٹ رہیں۔ اس سال صحت کچھ گڑبڑ رہ سکتی ہے۔ کھانے کی غلط عادتیں اور بدلتے موسم کے سبب آپ کو کچھ چھوٹے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذہنی دباؤ سے بچنے کیلئے، جہاں تک ممکن ہو خوش رہا کریں۔ ہری پتیوں والی سبزیوں کا استعمال آپ کیلئے اکسیر ثابت ہوگی۔

علاج: اپنے دفتر میں ایماندارانہ رویہ اپنائیں اور اپنے ماتحت کام کرنے والوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں۔

درجہ بندی: 3/5

برج الدلو (Dilo)

Aquarius Urdu Horoscope 2017

آپ اپنے ہی کام کا معیار دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ مخالفین آپ کے ساتھ تمام معاملات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ کی مالی حالت نارمل رہے گی۔ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے، براہ کرم پہلے اپنی مالت حالت کا جائزہ لیں۔ فضول خرچی کے سبب مستقبل میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بچت کردہ رقم، آنے والے وقت میں آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ سال کے دوسرے نصف میں، آپ کو اپنے پیسے کے تعلق سے بہت الرٹ رہنا ہوگا۔ آپ کو پراپرٹی سے متعلق معاملات میں فائدہ حاصل ہوگا۔ تاجروں اور ان کے ساتھ وابستہ لوگوں کیلئے یہ وقت بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کیلئے مشورہ یہ ہے کہ آپ پارٹنر شپ میں ایماندار رہیں، ورنہ آپ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سال کا دوسرا نصف کاروبار کیلئے کچھ مشکل پیدا کرے گا۔ لیکن، یہ بہت کم وقت کیلئے ہوگا۔ اگر ہم چند معاملات کو چھوڑ دیں، تو باقی سال اچھا معلوم ہوتا ہے۔ یہ سال ملازمت سے وابستہ تمام معاملات میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ ترقی کے بھی امکانات ہیں۔ اسلئے، سخت محنت کرتے رہیں اور مایوس نہ ہوں۔ نئی ملازمت تلاش کرنے والے نوجوانوں کو یقیناً کامیابی حاصل ہوگی۔ کریئر میں اچھی شروعات کی بھی امید ہے۔ قانون، ادویات، کامرس وغیرہ سے وابستہ افراد کیلئے مثبت وقت ہے۔

طالبعلموں کیلئے اس سال ملے جلے نتائج برآمد ہونگے۔ اگر آپ کو زیادہ محنت کرنے کے باوجود برے نتائج کا سامنا کرنا پڑے، تو مایوس نہ ہوں۔ آپ کو اپنے حصے کی کامیابی یقیناً ملے گی۔ خاندانی فیصلے اچھی طرح سوچ کر کئے جانے چاہئیں۔ ذاتی رشتے کی شیرینی برقرار رکھنے کیلئے، آپ کو باہم سمجھداری کے عمل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اس سال والدہ کے ساتھ رشتہ اچھا رہے گا۔ اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت مصروف ہونے کے سبب، آپ اپنی شریک حیات کو زیادہ وقت نہیں دے پائیں گے۔ یہ بات آپ کے رشتے میں کھٹاس پیدا کر سکتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے کچھ وقت نکالیں اور باہر جانے کا منصوبہ بنائیں۔

علاج: مزدوروں، ورکروں اور کمزور طبقات کے لوگوں کا احترام کریں، اور اگر ممکن ہو، تو ان کی مدد کریں۔

درجہ بندی: 3.5/5

بُرج حوت (Haut)

Pisces Urdu Horoscope 2017

بُرج حوت کی علامت کے تحت آنے والے لوگوں کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا۔ اس سال، ہر قدم توجہ کے ساتھ اٹھائیں۔ اپنی صلاحیت سے پرے کوئی فیصلہ نہ کریں۔ طویل سفر کی منصوبہ بندی اچھی طرح سوچ کر کی جانی چاہئے۔ کسی نئے شخص پر فوراً بھروسہ نہ کریں۔ اس سال کے وسط تک، آپ کو آمدنی کے نئے وسائل میسر ہونے لگیں گے۔ پیشین گوئی کے مطابق، آپ اپنے مخالفین کیلئے سخت مشکل پیدا کر سکتے ہیں۔ بہت زیادہ ذہنی محنت سے گریز کریں۔ اپنی کامیابی کا راز اپنے شرکائے کار سے نہ شیئر کریں۔ آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں کے توسط سے کچھ اہم لوگوں سے مل سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی کام کا آغاز سخت محنت سے کریں گے، تو اس کے نتائج بھی اچھے ہی برآمد ہونگے۔ آپ کو ایوارڈ بھی مل سکتا ہے۔ مثبت سوچ آپ کی بہت مدد کر ے گی۔ دوسرے لوگ آپ کے کام سے متاثر ہونگے۔ آپ کوئی نئی تکنیک یا ہنر سیکھنے کی کوشش کریں گے، جو آپ کو آمدنی کا ایک نیا ذریعہ فراہم کرے گا۔ ملازمت پیشہ افراد کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک توازن قائم رکھنا چاہئے۔ جب تک آپ کو نئی ملازمت نہیں مل جاتی، موجودہ ملازمت سے استعفی نہ دیں۔ ورنہ، آپ کو نئی ملازمت حاصل کرنے کیلئے بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن، اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ آپ کو ملازمت نہیں ملے گی۔ سال کے اختتام آپ کے ایک اچھی ملازمت تلاش کر لینے کا امکان ہے۔

خاندان کے ممبران کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں اضافہ کریں۔ علم نجوم زائچہ 2017 کی تجویز ہے کہ آپ اپنی ازدواجی زندگی کیلئے کچھ وقت نکالیں اور اپنی شریک حیات کو کہیں باہر لے جائیں۔ یہ آپ کے رشتے کو مضبوطی عطا کرے گا۔ محبت کے رشتے میں غلط فہمیوں سے دور رہیں، ورنہ، مسئلہ پیدا ہوگا۔ کسی کے تعلق سے نتیجہ اخذ کرنے میں جلد بازی نہ کریں، یہ کسی کے جذبات کو منفی اعتبار سے متاثر کر سکتا ہے۔ آپ کو اپنی صحت کے تعلق سے بھی کچھ الرٹ رہنا ہوگا۔ غلط کھانے کے سبب، پیٹ اور خون سے متعلق کچھ مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر آپ اپنی خوراک کے تعلق سے الرٹ رہیں، تو ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی طرزِ زندگی میں کچھ تبدیلیاں لا سکیں، تو یہ اچھا ہوگا۔

علاج: اپنے نہانے کے پانی میں تھوڑی ہلدی ڈال دیا کریں۔

درجہ بندی: 3/5

ہم امید کرتے ہیں کہ علم نجوم کی یہ پیشین گوئیاں آئندہ وقتوں میں آپ کی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہونگی۔ یہاں دی گئی معلومات کا بہترین استعمال کریں۔ اپنی تمام بُروجی علامات کیلئے زائچہ 2017 پڑھنے کیلئے آپ کا شکریہ۔

Read Other Zodiac Sign Horoscope 2017

Related Articles

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 599/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

AstroSage TVSubscribe

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com

Reports

Live Astrologers